QR CodeQR Code

نہال ہاشمی کراچی میں کےالیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے حامی

1 Jul 2024 20:07

اے پی سی سے خطاب میں میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ بغیر بتائے لوڈشیڈنگ کرتے ہیں تو ہمارا نقصان ہوتا ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی بھی ہونی چاہیئے، یہ لوگ یہاں نہیں آئے تو کراچی کے لوگ ان کو بلائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔ کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں نہال ہاشمی نے کہا کہ حکمران جماعت کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی ان مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، کےالیکٹرک کوئی سرکاری ادارہ نہیں۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سرکاری ہوں یا غیر سرکاری، بجلی کی پریشانی سے سب متاثر ہیں، میرا بچہ اگر بھوک سے تڑپ رہا ہے اور بجلی کا بل دینا ہے تو میرے لیے کوئی قانون کوئی مروت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر تو آئی ایم ایف والوں کو بھی یہاں ہونا چاہیئے تھا، کےالیکٹرک اور نیپرا کو بھی یہاں بلایا جاتا۔ نہال ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ بغیر بتائے لوڈشیڈنگ کرتے ہیں تو ہمارا نقصان ہوتا ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی بھی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہاں نہیں آئے تو کراچی کے لوگ ان کو بلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1145028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145028/نہال-ہاشمی-کراچی-میں-کےالیکٹرک-کے-ساتھ-کوئی-اور-کمپنی-ہونے-حامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org