QR CodeQR Code

ریلوے کا فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 3فیصد اضافہ

1 Jul 2024 17:13

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق اسٹیل کوائلز، پی او ایل پروڈاکٹس، ایل ایچ سی، ایل ایم سی، شنٹنگ چارجز، وار فریج، ڈیموریج اور ڈیسنیشن چارجز پر لاگو نہیں ہوگا۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 3جولائی 2024 سے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان ریلوے نے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کر دیا۔ ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق اسٹیل کوائلز، پی او ایل پروڈاکٹس، ایل ایچ سی، ایل ایم سی، شنٹنگ چارجز، وار فریج، ڈیموریج اور ڈیسنیشن چارجز پر لاگو نہیں ہوگا۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 3جولائی 2024 سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1145007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145007/ریلوے-کا-فریٹ-ٹرینوں-کے-کرایوں-میں-3فیصد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org