QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

1 Jul 2024 16:07

لاہور میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں جو ٹیکس ہے پیٹرول پر جو لیوی لگی ان کا پیٹ بھریں گے جو پہلے ہی اربوں روپے کھا گئے ہیں۔ حکومت کو کوئی شرمندگی ہو وزیراعظم فخر سے کہتے آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں کیخلاف بارہ جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔ منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارہ جولائی کو زبردست احتجاجی دھرنا اسلام آباد میں دیں گے۔ ملک بھر میں شدید بحران ہے، بجلی کے بل بجلی بن کر گرے ہیں، جس سے سب تڑپ رہے ہیں۔ خواتین اپنے زیورات بیچ کر بجلی کے بل دے رہی ہیں، پیٹرول و گیس کی قیمت میں اضافہ کیا، پھر آئی ایم ایف کے ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں، یہ عوام کو مزید ٹیکسوں کے نیچے دبانا چاہتے ہیں۔ جاگیر داروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جا رہا، بڑے لوگ مزے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں جو ٹیکس ہے پیٹرول پر جو لیوی لگی ان کا پیٹ بھریں گے جو پہلے ہی اربوں روپے کھا گئے ہیں۔ حکومت کو کوئی شرمندگی ہو وزیراعظم فخر سے کہتے آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکمران ذہنی پسماندگی و غلامی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ حکمران طبقہ کی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے، علامتی طورپر اپنی مراعات تو چھوڑتے۔ محدود طبقہ پنپتا اور مڈل کلاس فارغ ہوگئی ہے، دو تین لاکھ روپے والا تنخواہ دار طبقہ بھی سخت پریشان ہے، اگر اس کا ٹیکس کٹے گا تو وہ کیسے پورا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1144993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144993/جماعت-اسلامی-کا-12-جولائی-کو-اسلام-ا-باد-میں-دھرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org