QR CodeQR Code

سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ کرنیوالے نومسلم کے متعلق تحقیقات

1 Jul 2024 13:44

پولیس کا کہنا ہے کہ تیر کمان سے حملہ کرنے والے صلاح الدین زُجووِچ کے ملک کے وہابیوں سے تعلقات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے پر جدید تیر کمان سے حملہ کرنے والا پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ ایک پولیس اہلکار کے گلے میں تیر لگا۔ اہلکار کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر وُوشز نے اس حملے کو سربیا پر حملے سے تعبیر کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیر کمان سے حملہ کرنے والے صلاح الدین زُجووِچ کے ملک کے وہابیوں سے تعلقات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ صلاح الدین زُجووِچ وسطی سربیا کے ایک کرسچین آرتھوڈوکس گھرانے میں پیدا ہوا تھا۔ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اُس نے اسلام قبول کیا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ وہ صلاح الدین کے ساتھی کو تلاش کر رہی ہے۔ دونوں پر خفیہ اداروں نے کئی دن سے نظر رکھی ہوئی تھی تاہم انہیں حراست میں لینے کا کوئی ٹھوس جواز نہیں تھا اس لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1144968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144968/سربیا-میں-اسرائیلی-سفارت-خانے-پر-حملہ-کرنیوالے-نومسلم-کے-متعلق-تحقیقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org