QR CodeQR Code

حکومت ہمیں غزہ تک بحری جہاز لے جانے کی اجازت دے، مشتاق احمد

30 Jun 2024 17:22

جماعت اسلامی کے رہنماء نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ سے فلسطین پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، 16 ہزار بچے شہید کردیے گئے، دس ہزار کے قریب لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں غزہ تک بحری جہاز لے جانے کی اجازت دے۔ مشتاق احمد خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ سے فلسطین پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، 16 ہزار بچے شہید کردیے گئے، دس ہزار کے قریب لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں، فلسطین پر نیوکلئیر بم جیسی تباہی والے بم گرائے گئے، ہزاروں بچے فلسطین میں بھوک سے تڑپ رہے ہیں، امریکا اور بھارت اسرائیل کو غزہ میں برسانے کےلیے اسلحہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسلام آباد میں سیو غزہ دھرنے میں شامل افراد پر درج ایف آئی آر فوری واپس لے، حکومت ہمیں غزہ تک بحری جہاز چلانے کی اجازت دے، آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مصری حکومت کیساتھ رابطہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 1144790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144790/حکومت-ہمیں-غزہ-تک-بحری-جہاز-لے-جانے-کی-اجازت-دے-مشتاق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org