QR CodeQR Code

ممکنہ اسرائیلی کارروائی، سعودیہ کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

30 Jun 2024 14:15

عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتی کشیدہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ جنگ کے بعد لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ایک بڑا جنگی محاذ کھولنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد پہلے امریکا اور اب سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو واپس وطن لوٹنے کی ہدایت کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتی کشیدہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں سعودی شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے چلے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ان کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔ سعودی قونصل خانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی شہریوں پر لبنان کے سفر پر عائد پابندیوں کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 1144775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144775/ممکنہ-اسرائیلی-کارروائی-سعودیہ-کی-اپنے-شہریوں-کو-لبنان-چھوڑنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org