QR CodeQR Code

کرم کے سرحدی علاقہ میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکہ، 19 افراد زخمی

30 Jun 2024 13:59

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوزگڑھی مقبل ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص کی جیب میں موجود ہینڈ گرینڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوزگڑھی مقبل میں ہینڈ گرینڈ پھٹنے سے 19 افراد زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوزگڑھی مقبل ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص کی جیب میں موجود ہینڈ گرینڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں قریب بیٹھے 19 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ پہنچا دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر زخمی خطرے سے باہر ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک شخص کی جیب میں ہینڈ گرینڈ کی موجودگی سے دھماکہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1144771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144771/کرم-کے-سرحدی-علاقہ-میں-ہینڈ-گرنیڈ-پھٹنے-سے-دھماکہ-19-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org