QR CodeQR Code

ایران کی مختلف یونیورسٹیز کے اعلیٰ سطح کے وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

30 Jun 2024 12:56

وفد میں ایران کی ادیان یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید ابولحسن نواب بھی شریک تھے۔ وفد میں ایران کی مختلف جامعات کے سربراہان، اساتذہ اور محققین شامل تھے۔ ایرانی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں ایران کی مختلف جامعات کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے نیو کیمپس میں وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں ایران کی ادیان یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید ابولحسن نواب بھی شریک تھے۔ وفد میں ایران کی مختلف جامعات کے سربراہان، اساتذہ اور محققین  شامل تھے۔ ایرانی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ابوالحسن نواب نے کہا کہ پاکستان کی جامعات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں،  بالخصوص تحقیق کے شعبہ میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ یہاں جدید دورے کے تقاضوں کے بعد تدریس ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1144753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144753/ایران-کی-مختلف-یونیورسٹیز-کے-اعلی-سطح-وفد-کا-پنجاب-یونیورسٹی-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org