QR CodeQR Code

سربیا، اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ڈیوٹی پر موجود افسر پر تیر کمان سے حملہ

30 Jun 2024 12:47

وزیر داخلہ ایویکا ڈیک نے کہا کہ پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں ایک ہتھیار کا استعمال کیا اور حملہ آور کو شکست دی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک مسلح شخص کو ہلاک کر دیا جس نے پولیس افسر پر تیر کمان سے حملہ کیا تھا، سربیا کے وزیراعظم نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے حملہ آور کے حوالے سے کہا کہ وہ 1999 میں بلغراد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے ملاڈینویک میں پیدا ہوا تھا۔ یہ حملہ ہفتے کی صبح 11:00 بجے کے قریب سربیا کے دارالحکومت میں ہوا، جب حملہ آور نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ڈیوٹی پر موجود افسر پر تیر کمان سے حملہ کیا۔ وزیر داخلہ ایویکا ڈیک نے کہا کہ پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں ایک ہتھیار کا استعمال کیا اور حملہ آور کو شکست دی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں کی گئی ہیں اور سیکیورٹی سروسز کے جاننے والے متعدد افراد پر حملے سے منسلک ہونے کا شبہ ہے، پولیس نے یہ بھی کہا کہ وہ متعدد مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق، افسر، جس کی ہسپتال میں سرجری ہوئی، حملہ کے وقت اپنے گارڈ بوتھ میں تھا۔


خبر کا کوڈ: 1144752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144752/سربیا-اسرائیلی-سفارت-خانے-کے-باہر-ڈیوٹی-پر-موجود-افسر-تیر-کمان-سے-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org