QR CodeQR Code

شہباز شریف کو پاک پی ڈبلیو ڈی کو تحلیل کرنے کیلئے کمیٹی کی سفارشات پیش

29 Jun 2024 19:58

پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو تحلیل کرنے کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی ادروں سے مکمل کروایا جائے گا۔ سرکاری تعمیر و مرمت کیلئے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے انتظام کیلئے ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو تحلیل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کردی گئیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل اور اسکے متبادل کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، ریاض حسین پیرزادہ، احسن اقبال، احد خان چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیرِ اعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل اور اسکے متبادل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فی الفور پی ڈبلیو دی کی تحلیل کا عمل شروع کیا جائے، تحلیل کے عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی ادروں سے مکمل کروایا جائے گا۔ سرکاری تعمیر و مرمت کیلئے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے انتظام کیلئے ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ پاکستان کے معاشی حالات ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس حوالے سے جاری عمل کی نگرانی میں بذات خود کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 1144632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144632/شہباز-شریف-کو-پاک-پی-ڈبلیو-ڈی-تحلیل-کرنے-کیلئے-کمیٹی-کی-سفارشات-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org