QR CodeQR Code

کراچی، محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی

29 Jun 2024 17:22

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا جبکہ محرم کے دوران اسلحے کی نمائش اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محرم کے دوران اسلحے کی نمائش اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے۔


خبر کا کوڈ: 1144604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144604/کراچی-محرم-میں-بغیر-اجازت-جلوس-اور-ریلی-نکالنے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org