QR CodeQR Code

بارشوں میں سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑے گا، ایم کیو ایم

29 Jun 2024 17:19

ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ بارشوں کی پشگوئی کے باوجود سندھ حکومت سو رہی ہے، ہرسال بارشوں سے قبل کراچی کے بڑے، چھوٹے نالوں کی صفائی کی جاتی تھی، اس مرتبہ نالوں کی صفائی کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بارشوں میں سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑے گا۔ ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، جماعتِ اسلامی، پی ٹی آئی کے قابض نمائندوں کو مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کی پشگوئی کے باوجود سندھ حکومت سو رہی ہے، ہرسال بارشوں سے قبل کراچی کے بڑے، چھوٹے نالوں کی صفائی کی جاتی تھی، اس مرتبہ نالوں کی صفائی کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں صفائی، سیوریج کا نظام تباہ ہے، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گٹر اُبل رہے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت واٹر کارپوریشن، سالڈ ویسٹ اور بلدیاتی محکموں پر قابض ہے۔


خبر کا کوڈ: 1144603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144603/بارشوں-میں-سندھ-حکومت-کی-نااہلی-کا-خمیازہ-شہریوں-کو-بھگتنا-پڑے-گا-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org