QR CodeQR Code

کراچی میں ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان

29 Jun 2024 16:53

کراچی میں 8 جولائی سے باقاعدہ مون سون سسٹم کے تحت بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکی بارش، پھوار یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ بحیرہ عرب میں موجود پری مون سون سسٹم کراچی سے مزید  دور ہوتا جا رہا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ آج سمندر میں ہی ختم ہو جائے گا۔ شہر میں ہفتہ کی شام سے سمندری ہوائیں بتدریج بحال ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد گرمی کی غیر معمولی لہر کا خاتمہ متوقع ہے۔ کراچی میں 8 جولائی سے باقاعدہ مون سون سسٹم کے تحت بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1144601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144601/کراچی-میں-ہلکی-بارش-بوندا-باندی-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org