QR CodeQR Code

بلوچستان کے بجٹ میں غیر منتخب افراد کو کروڑوں کے فنڈز مختص ہوئے، جام کمال

29 Jun 2024 16:08

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر جام کمال نے کہا کہ متعدد غیر منتخب شدہ، انتخابات میں شیکست کھانے والے اور عوام و اسمبلی کو جوابدہ نہ ہونیوالے افراد کو بھاری فنڈز دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کی مختص رقم کی تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ جام کمال خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پی ایس ڈی پی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر نظرثانی کریں۔ متعدد غیر منتخب شدہ، انتخابات میں شیکست کھانے والے اور عوام و اسمبلی کو جوابدہ نہ ہونے والے افراد کو بھاری فنڈز دیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی علاقے سے منتخب ہونے والے صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اراکین اپنے ووٹرز کو جوابدہ ہیں۔ ہارنے والوں، بااثر شخصیات اور چند سینیٹرز کو کروڑوں کے فنڈز مختص کرنا نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے سے امید ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے غلط فیصلوں کو درست کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1144595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144595/بلوچستان-کے-بجٹ-میں-غیر-منتخب-افراد-کو-کروڑوں-فنڈز-مختص-ہوئے-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org