QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

29 Jun 2024 13:57

اعلامیے کے مطابق کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژنز میں شامل اضلاع سمیت متعلقہ 4 ضم اضلاع بھی متعلقہ سیکرٹریٹ ڈیل کرے گا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عابد مجید اے سی ایس جنوبی مقرر کردیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے جنوبی اضلاع کے لیے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژنز میں شامل اضلاع سمیت متعلقہ 4 ضم اضلاع بھی متعلقہ سیکرٹریٹ ڈیل کرے گا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عابد مجید اے سی ایس جنوبی مقرر کردیے گئے ہیں۔

اے سی ایس ساؤتھ کو جنوبی اضلاع سیکرٹریٹ کے قیام کی سفارشات تیاری کاٹاسک دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مالی اور انتظامی امور کے جائزے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات تیار کی جائیں گی جب کہ اے سی ایس ساؤتھ وزیراعلیٰ کو جوابدہ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1144554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144554/خیبر-پختونخوا-کے-جنوبی-اضلاع-کیلئے-علیحدہ-سیکرٹریٹ-قیام-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org