QR CodeQR Code

پشاور، ریلوے پٹڑی کے قریب لگی آگ بے قابو، درجنوں دکانیں خاکستر

29 Jun 2024 13:24

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 30 دکانیں اور 40 کیبن جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جن میں زیادہ تر کباڑ کی دکانیں اور کیبن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، جس کی زد میں آکر درجنوں دکانیں اور کیبن خاکستر ہو گئے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر وہیکلز بھی طلب کی گئی ہیں، جب کہ پہلے سے موجود امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جب کہ قابو پانے کے لیے نوشہرہ اور ضلع خیبر سے بھی فائر وہیکل منگوائی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 30 دکانیں اور 40 کیبن جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جن میں زیادہ تر کباڑ کی دکانیں اور کیبن ہیں۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں 70 سے زیادہ فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ شدید آگ اور دھویں کے باعث ریسکیو کے 4 اہلکاروں کی حالت غیر ہو گئی۔ ابھی تک 40 فی صد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1144543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144543/پشاور-ریلوے-پٹڑی-کے-قریب-لگی-آگ-بے-قابو-درجنوں-دکانیں-خاکستر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org