QR CodeQR Code

دہشتگردی کی مد میں 590 ارب دینے کا وزیراعظم کا بیان جھوٹ ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا

29 Jun 2024 13:09

وزیراعظم کے بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ رقم 2010ء میں سوات آپریشن کے تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی۔ این ایف سی کے تحت بقایاجات  تاحال  نہیں ملے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی مد میں صوبے کو 590 ارب روپے دینے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔ وزیراعظم کے بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ رقم 2010ء میں سوات آپریشن کے تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی۔ این ایف سی کے تحت بقایاجات  تاحال  نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل ٹولہ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کررہا ہے۔ عزم استحکام کے حوالے سے بھی نااہل ٹولے نے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف خیبر پختون خوا کا مسئلہ نہیں ہے پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صوبے سے زیادہ وفاق کی ذمے داری ہے کیوں کہ بارڈرز وفاق کے زیرانتظام ہیں۔ وفاق نے دہشت گردی سمیت ہر مد میں معاشی طور صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1144540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144540/دہشتگردی-کی-مد-میں-590-ارب-دینے-کا-وزیراعظم-بیان-جھوٹ-ہے-مشیر-اطلاعات-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org