QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کا آج بھر احتجاج کا اعلان

29 Jun 2024 11:52

سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔ اس حوالے سے اپوزیشن اراکین کو حکومتی ارکان کی تقاریر کے دوران بھی بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین پنجاب اسمبلی سے چیئرنگ کراس تک احتجاجی ریلی بھی نکالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران خلل ڈالنے، نعرے بازی اور شور شرابہ کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے 11 اراکین اسمبلی کی رکنیت کی معطلی اور اپوزیشن چیمبر کا عملہ واپس لینے کیخلاف سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔ اس حوالے سے اپوزیشن اراکین کو حکومتی ارکان کی تقاریر کے دوران بھی بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین پنجاب اسمبلی سے چیئرنگ کراس تک احتجاجی ریلی بھی نکالیں گے۔
 
سنی اتحاد کونسل کے رکن رانا شہباز کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور اسمبلی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا جائے گا، سپیکر نے ثابت کیا ہے کہ وہ چھوٹی سوچ کے مالک ہے۔ رانا شہباز کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، فارم 47 کی پیداوار ناجائز حکومت  اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں اس آئینی حق سے محروم نہیں کر سکتی۔
 


خبر کا کوڈ: 1144525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144525/پنجاب-اسمبلی-اپوزیشن-کا-ا-ج-بھر-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org