QR CodeQR Code

اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا امریکہ کی ذمہ داری

صیہونی حکومت کے ساتھ امریکہ کا بھر پور تعاون جاری

26 Jun 2024 02:34

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے لئے امریکی ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم کا بیان ان کی سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری ہتھیاروں کی ایک کھیپ کی ترسیل کو روکا گیا تھا جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک پریس کانفرنس میں امریکی ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر پر اسرائیل کے وزیراعظم کی تنقید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کے لئے امریکی ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان ان کی سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری ہتھیاروں کی ایک کھیپ کی ترسیل کو روکا گیا تھا جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ واشنگٹن ماضی کی مانند تل ابیب کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔ میتھیو ملر نے اسی طرح اسرائیل کے وزیر جنگ سے امریکی وزیر خارجہ کی آئندہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں جنگ غزہ کے بعد حقیقی منصوبوں کی توسیع کے لئے اسرائیل کے اقدام کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری فوجی کاروائی تل ابیب کے کمزور ہونے کا باعث بنی ہے جس سے شمالی اسرائیل میں راہ حل کا حصول مشکل ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1143829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1143829/صیہونی-حکومت-کے-ساتھ-امریکہ-کا-بھر-پور-تعاون-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org