QR CodeQR Code

اسرائیل 5 لاکھ میزائلوں کا منتظر رہے، شیخ احمد قبلان

23 Jun 2024 16:43

اپنے ایک بیان میں مفتی لبنان کا کہنا تھا کہ تل ابیب کی فتوحات کا دور ختم ہو گیا ہے اور مقاومت کی شکست کا سوچنے والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان میں فقہ جعفری کے مفتی "شیخ احمد قبلان" نے کہا کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی اعلانیہ جنگ کے نتیجے میں ہمارے تقریباََ پانچ لاکھ میزائل صیہونی رژیم کا پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان میزائلوں کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ میزائل اسرائیل کو ستر سال پیچھے دھکیل دیں گے۔ شیخ احمد قبلان نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت لبنان کی بنیاد اور مستقبل ہے۔ لبنان کی خودمختاری استقامتی فرنٹ کی صلاحیتوں اور ہتھیاروں کے وسیع حجم کے ساتھ مربوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابضین کی جانب سے کشیدگی میں اضافہ اسرائیل کے مفاد میں نہیں بلکہ یہ اشتعال انگیزی مقاومت کے نفع پر اختتام پذیر ہو گی۔

شیخ احمد قبلان نے کہا کہ استقامتی محاذ لبنان کی سالمیت و قومی مفاد کے سوا کسی اور ہدف کے پیچھے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تل ابیب کی فتوحات کا دور ختم ہو گیا ہے اور مقاومت کی شکست کا سوچنے والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فوج تمام تر وسائل اور اسلحے کے ذخائر کے باوجود غزہ میں سادہ ہتھیاروں و انفرادی حیثیت سے لڑنے والے استقامت کاروں کے مقابلے سے عاجز ہے۔ دوسری جانب لبنان ہتھیاروں کے ذخائر اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو کر دشمن کا انتظار کر رہا ہے۔ آخر میں شیخ احمد قبلان نے کہا کہ مقاومت کی کامیابی کا مطلب لبنان کی کامیابی ہے۔ بہت سے لوگوں کو اسرائیل کی آواز بننے کی بجائے لبنان کا ساتھ دینا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 1143338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1143338/اسرائیل-5-لاکھ-میزائلوں-کا-منتظر-رہے-شیخ-احمد-قبلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org