QR CodeQR Code

سیاست میں باتیں اور ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں، مراد علی شاہ

18 Jun 2024 21:42

سیہون میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیاست میں باتیں ہوتی ہیں، ناراضی بھی ہوتی ہے، ہمارے ن لیگ سے مذاکرات چل رہے ہیں، ملک کی بہتری میں فیصلے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں باتیں اور ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں۔ سیہون میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا خیال ہے کہ ن لیگ سے جو معاہدے ہوئے اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں باتیں ہوتی ہیں، ناراضی بھی ہوتی ہے، ہمارے ن لیگ سے مذاکرات چل رہے ہیں، ملک کی بہتری میں فیصلے ہوں گے۔ سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جی یو آئی کے لیے عزت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1142422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1142422/سیاست-میں-باتیں-اور-ناراضگیاں-ہوتی-رہتی-ہیں-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org