QR CodeQR Code

بلوچستان صوبائی بجٹ کی تیاری، محکمہ خزانہ کے ملازمین کی ہفتہ و اتوار کی چھٹیاں ختم

18 May 2024 20:24

سرکاری اعلامیہ کے مطابق بجٹ کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبائی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں۔ محکمہ خزانہ کے ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سالانہ بجٹ 2024 تا 25ء کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کے ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں 18 مئی سے 30 جون تک ختم کر دی گئی ہیں۔ ملازمین صوبائی بجٹ کی تیاری کے لئے کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1135964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1135964/بلوچستان-صوبائی-بجٹ-کی-تیاری-محکمہ-خزانہ-کے-ملازمین-ہفتہ-اتوار-چھٹیاں-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org