0
Friday 10 May 2024 22:06
ہم نے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے

چوری شدہ مینڈیٹ والی حکومت تشدد کا راستہ اپنا رہی ہے، عمر ایوب

جہاں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہو وہاں جنگل راج ہوتا ہے
چوری شدہ مینڈیٹ والی حکومت تشدد کا راستہ اپنا رہی ہے، عمر ایوب
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ چوری شدہ مینڈیٹ والی حکومت تشدد کا راستہ اپنا رہی ہے، موجودہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے بہت خوف ہے۔ پی ٹی آئی راہنماؤں شعیب شاہین، رؤف حسن کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، کل 9 مئی تھا، پورے ملک میں پی ٹی آئی نے ریلیاں نکالیں۔ بیرسٹر گوہر کو پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ورکرز نے بچا لیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ ہم سب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں ہماری آئین اور قانون کی جنگ آخری سانس تک جاری رہے گی۔ ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی فاشسٹ حکومت کو خوف ہے۔ کل ہمارے ورکرز پر تشدد کیا گیا، جماعت اسلامی کے جلسے پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں، آئین وقانون کی بالادستی کے لیے ہماری جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی کمیٹی اسی ہفتے مکمل ہو جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام جھوٹے کیسز بنائے گئے۔ سرکاری وکیل عدالتوں میں آئیں، بائیں، شائیں کرتے ہیں، انشااللہ یہ سارے کیسز اُڑجائیں گے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جہاں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہو وہاں جنگل راج ہوتا ہے۔ جس ملک میں آئین و قانون نہیں ہوتا وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔ ہم نے ملاقات میں امریکی سفیر کو کہا کہ ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ بانی چیئرمین پر جتنے بھی کیسز ہیں یہ سارے بوگَس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش