0
Friday 10 May 2024 22:12

کراچی کی 3 جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری پر کام شروع

کراچی کی 3 جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری پر کام شروع
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کراچی میں نئی قائم شدہ جامعہ اور پہلے سے قائم سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے سلسلے میں کام شروع کر دیا، ان یونیورسٹیز میں کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی، لاء یونیورسٹی اور لیاری یونیورسٹی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تقریباً ایک سال قبل چارٹر کے ذریعے قائم کی گئی ’’کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی‘‘ کے باقاعدہ آغاز کے سلسلے میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کو مذکورہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج دے دیا ، جو کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرر تک اس کیہذمے داری بھی سنبھالیں گے، جبکہ یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلئے اشتہار دینے کی منظوری بھی دے دی ہے اور کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقررییلئے اشتہار آئندہ چند روز میں جاری ہو جائے گا۔

یہ یونیورسٹی کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج چارٹر دیئے جانے کے بعد قائم ہوئی ہے۔ فی الحال اس کالج کو جامعہ کراچی سے الحاق حاصل ہے اور شہری حکومت کے ماتحت ہے۔ نارتھ ناظم آباد میں موجود اس یونیورسٹی کے قیام سے کراچی میں سرکاری سطح پر تین میڈیکل جامعات ہو جائیں گی۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی سے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کا چارج لیکر سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین میمن کو دے دیا گیا ہے اور لاء یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک ڈاکٹر مجیب الدین میمن کے پاس اس یونیورسٹی کا بھی چارج رہے گا۔

بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں نئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری کرنے کی سمری اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کی دوسری چار سالہ مدت ستمبر میں پوری ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایک خاتون رکن اسمبلی سے تنازع کے بعد سے ڈاکٹر اختر بلوچ گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے جبری رخصت پر ہیں اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کے پاس لیاری یونیورسٹی کا چارج ہے۔ حکومت سندھ نے ان گزرے دو برس میں ڈاکٹر اختر بلوچ کو عہدے پر بحال کیا اور نہ ہی ان کی جگہ کسی مستقل وائس چانسلر کا تقرر کیا، بلکہ یونیورسٹی کو قائم مقام وائس چانسلر کے ذریعے ہی چلایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1134150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش