0
Friday 10 May 2024 21:54

انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر

انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب روٹی قیمت ریلیف پروگرام میں ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا، روٹی 16 روپے کی بجائے 15 روپے کی ملے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس میں روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر اتفاق ہو گیا۔ گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نان بائی ایسوسی ایشن سے روٹی کی نئی قیمت تمام تنوروں پر واضح جگہ آویزاں کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریلیف کی بنیادی سطح تک فراہمی کے لیے متحرک ہے۔ شہری روٹی قیمت کی شکایت وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر درج کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 1134147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش