0
Friday 10 May 2024 21:23
امریکہ اسرائیل کا ازلی سرپرست اور سب سے بڑا اتحادی ملک ہے

اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور

جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی
اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں 143 ممالک نے ووٹ دیا، امریکہ، اسرائیل، ارجنٹائن اور ہنگری سمیت 9 ممالک نے مخالفت کی جبکہ 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ ووٹنگ کے بعد فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت تو نہیں ملی تاہم فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کرلیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہم آزادی چاہتے ہیں۔ جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کر چکے ہیں۔ فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد امریکہ نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس موضوع پر قرار داد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا، جس کی وجہ سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کا مطالبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔امریکہ اسرائیل کا ازلی سرپرست اور سب سے بڑا اتحادی ملک ہے۔ اس ناطے امریکہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 7 ماہ کے دوران بھر پور انداز میں اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر گیلاد اردان نے جنرل اسمبلی میں پیش کر دہ اس قرار داد کے مسودے کی مذمت کی ہے۔ اسرائیلی سفیر کے مطابق اس قرار داد کی منظوری کی صورت میں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت اور حقوق مل جائیں گے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1134138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش