0
Friday 10 May 2024 21:24

آصف زرداری بلوچستان میں امن سے پہلے سندھ کو ڈاکوؤں سے تحفظ دیں، حافظ حمد اللہ

آصف زرداری بلوچستان میں امن سے پہلے سندھ کو ڈاکوؤں سے تحفظ دیں، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔ آصف زرداری پہلے سندھ کے عوام کو تحفظ دیں، اسکے بھر بلوچستان کے امن پر توجہ دیں۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں صدر آصف زرداری کی کوئٹہ آمد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری بلوچستان میں امن و امان پر اجلاس کرنے سے پہلے سندھ کے باسیوں کو تحفظ دیں۔ سندھ پر کشمور، کندھ کوٹ اور کچے کے ڈاکوﺅں کا راج ہے۔ سوال یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور انتظامیہ کہاں ہے؟ کمسن ایاز پٹھان کو 14 اپریل کو گڈو کشمور کندھ کوٹ کے ڈاکوﺅں نے اغواء کیا ہے۔ جس کی باقاعدہ ویڈیو بھی ڈاکوﺅں نے وائرل کی ہے۔ زنجیروں میں جکڑا زار و قطار رونے والا بچہ رہائی کی درخواست کر رہا ہے۔ حکومت فوری نوٹس لیں۔ ڈاکو رہائی کے بدلے 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جو بے بس والدین کی بس میں نہیں۔ وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سے مطالبہ ہے کہ ایاز پٹھان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔ جے یو آئی رہنماء نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری صوبائی حکومت کو پابند کرے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں بچے کو بازیاب کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 1134132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش