اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سابق وزیرِاعلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالہی کو غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے تحت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیرِاعلی پنجاب کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویزالہی کو عدالت میں پیشی کیلئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔ پرویزالہی کیخلاف اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمات زیرِالتوا ہیں۔ سابق وزیرِاعلی پنجاب اس سے پہلے بھی کوٹ لکھپت جیل میں بند رہے ہیں۔