0
Friday 10 May 2024 04:01

جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
کمانڈر سینٹکام کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون اور مشترکہ ٹریننگ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔ جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن، استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔
خبر کا کوڈ : 1134016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش