QR CodeQR Code

بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

10 May 2024 01:19

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 10 مئی سے 11 مئی تک صوبے کے 9 اضلاع میں مو سلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق 10 مئی سے 11 مئی تک صوبے کے 9 اضلاع میں مو سلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔ خضدار، ژوب، قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں اور مسافروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1133977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133977/بلوچستان-میں-کل-سے-بارشوں-کا-نیا-سپیل-داخل-ہوگا-محکمہ-موسمیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org