0
Thursday 9 May 2024 18:16

جنگ غزہ کیخلاف یورپی یونین کے ملازمین کا احتجاج

جنگ غزہ کیخلاف یورپی یونین کے ملازمین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں جاری غاصب صیہونی رژیم کے خلاف یورپی یونین کے ملازمین نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

اس موقع پر یورپی یونین کے احتجاجی مظاہرین نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی کمیشن کے ہیڈکوارٹر کے سامنے غزہ کے بچوں کی لاشوں کی شکل میں، خون کے دھبوں کے حامل 3 سفید کفن ڈال کر احتجاج کیا۔

امریکی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے بھی اس احتجاج پر اپنی رپورٹ میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ یورپی یونین کے ملازمین نے ان کفنوں پر "بین الاقوامی قانون"، "یورپی یونین کے معاہدے" اور "نسل کشی کنونشن" جیسے جملے تحریر کر رکھے تھے جس کے ذریعے انہوں نے حماس کے 7 اکتوبر کے "طوفان الاقصی" مزاحمتی آپریشن پر غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے دیئے گئے "جواب" کے خلاف اپنا احتجاج کیا!

-

یورپی یونین کمیشن کے ایک ملازم مانوس کارلائل نے اس حوالے سے روئٹرز کو بتایا کہ ہم اس پرامن اجتماع میں ان قوانین، اصولوں اور اقدار کے دفاع و حمایت کے لئے جمع ہوئے ہیں کہ جن کی بنیاد پر "یورپی ادارے" قائم ہیں!!

خبر کا کوڈ : 1133894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش