0
Thursday 9 May 2024 18:14

طاقت کے ذریعے کسی کو ملک چلانے کا اختیار نہیں، آزادی اظہار رائے پر قدغن قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمن

طاقت کے ذریعے کسی کو ملک چلانے کا اختیار نہیں، آزادی اظہار رائے پر قدغن قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے ذریعے کسی کو ملک چلانے کا اختیار نہیں، آزادی اظہار رائے پر قدغن قبول نہیں، آئین بھی ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے سامنے امریکہ ایسی طاقتور ریاست نہیں ٹھہر سکی، یہ سوشل میڈیا کی طاقت ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں امریکہ کی یونیورسٹیوں میں احتجاج ہو رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سب آئین کی پاسداری کو تیار ہیں، تو گریٹر ڈائیلاگ کا راستہ کھل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 25 مئی کو طلب کیا گیا ہے، اس اجلاس میں مشاورت کے بعد قوم کے سامنے پُرامن مزاحمت کا ماڈل رکھیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتی سیٹ اپ جعلی اور فراڈ ہے، اسے تسلیم نہیں کر سکتے، یہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر حکومت بنائی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ کر پلنے والے اسٹیبلشمنٹ سے حق نہیں لے سکتے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چند پارٹیاں شاید اس لیے احتجاج کر رہی ہیں کہ انہیں الیکشن میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی طرح  حصہ نہیں ملا، اگر انہیں بھی اقتدار میں حصہ مل جاتا تو یہ بھی احتجاج نہ کر رہی ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہدف عوام کی خدمت ہے، یہ خدمت دینی اقدار کے پیش نظر کی جاتی ہے، اس لئے عوام کو حکومت کس نے کرنی ہے، اس کا حق عوام کو دیا جائے کہ وہ فیصلہ کریں کہ کس کو اپنا حاکم مقرر کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش