0
Thursday 9 May 2024 15:23

کراچی والوں پر ایکبار پھر بجلی گرانے کی تیاری

کراچی والوں پر ایکبار پھر بجلی گرانے کی تیاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے صارفین پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک نے قیمت میں 18.86 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ایک ساتھ 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی 2023ء تا مارچ 2024ء کی مد میں وصولیوں کی درخواست دائر کی تھی۔ کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 ماہ کی وصولیاں مانگی ہیں۔ کے الیکٹرک کا صرف 2 ماہ کیلئے ایف سی اے منفی اور درخواست میں شامل ہے۔ درخواست کے مطابق 7 ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے، جبکہ کے الیکٹرک نے 2 ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے۔ نیپرا اس حوالے سے سماعت کے بعد ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1133860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش