0
Thursday 9 May 2024 15:22

کوئٹہ، پی ایل ایف کے انتظامات آرٹس کونسل کو دینے پر مقامی شعراء کے تحفظات

کوئٹہ، پی ایل ایف کے انتظامات آرٹس کونسل کو دینے پر مقامی شعراء کے تحفظات
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اگلے ہفتے منعقد ہونے والے پاکستان لٹریری فیسٹیول کے انتظامات آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے حوالے کرنے پر کوئٹہ کے مقامی ادیب و شعراء نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے شعراء و ادباء کامران قمر، پروفیسر ڈاکٹر عمران کامل ہاشمی، ڈاکٹر علی کمیل قزلباش، کامران باصر، غزالہ بٹ و دیگر نے کہا ہے کہ 15 اور 16 مئی کو کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ادبی فیسٹیول کے نام کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔ جس کے لئے حکومت بلوچستان نے تعاون کی آڑ میں حکومتی خزانے کو 2 کروڑ روپے کا ٹیکا لگا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے غریب عوام کا پیسہ دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے مخصوص ادبی و ثقافتی گروہ پر لٹائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ادباء و شعراء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی دوسرے صوبے کی ادبی مافیا اور مخصوص گروہ کو کوئٹہ ادبی میلے کا ٹھیکہ دیا گیا ہو۔
خبر کا کوڈ : 1133859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش