0
Wednesday 8 May 2024 19:46

بی جے پی پیسے دے کر ووٹ خرید رہی ہے، ممتا بنرجی

بی جے پی پیسے دے کر ووٹ خرید رہی ہے، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوگوں کو پیسے دے کر ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باغ کی حمایت میں آرام باغ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی ووٹ خریدنے کے لئے لوگوں کو پانچ ہزار، دس ہزار اور پندرہ ہزار روپے تک دے رہی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے بی جے پی میں سماج دشمن عناصر کی موجودگی کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کے بی جے پی لیڈران پرانے وقت کے سی پی ایم والے سماج دشمن عناصر جیسے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نہیں چاہتے کہ دہشت کا راج قائم ہو تو بی جے پی کو ووٹ دینے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب دہلی میں اقتدار کی تبدیلی کے لئے ہے، مرکز کی موجودہ حکومت کو بدل کر تبدیلی لانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1133687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش