0
Wednesday 8 May 2024 16:36

سامراء، داعشی دہشتگردوں کا خطرناک نیٹورک تباہ

سامراء، داعشی دہشتگردوں کا خطرناک نیٹورک تباہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی صوبے صلاح الدین کے ایک سکیورٹی اہلکار کہ جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، اعلان کیا ہے کہ داعش کے ایک انتہائی خطرناک دہشتگرد نیٹورک کے اندر نفوذ کے بعد تفصیلی سکیورٹی معلومات کی بنیاد پر عراقی فیڈرل پولیس انٹیلیجنس ڈپارٹمنٹ کی جانب گذشتہ ہفتے ایک اعلی سطحی آپریشن انجام دیا گیا ہے کہ جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے سامرا کے صعیویہ نامی گاؤں میں واقع داعش کے انتہائی خطرناک دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ کرتے ہوئے مذکورہ دہشتگرد نیٹورک کو تباہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں داعش کا ایک اعلی دہشتگرد  کمانڈر محمد انتخاب محمد حسین السعدی کی ہلاکت اور متعدد دیگر خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جبکہ داعشی دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جہاں سے دھماکہ خیز بیلٹوں سمیت دستی بم، ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیار، اسٹین گنیں اور بم دھماکوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔

مذکورہ دہشتگرد سیل سال 2007ء سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا جو عراقی پولیس و حشد الشعبی کے متعدد مجاہدین کی شہادت سمیت عام شہریوں کے اغوا اور تاجروں کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش