0
Wednesday 8 May 2024 19:06

استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا، کفر سے کم نہیں، علامہ حافظ ریاض نجفی

سعودی قوانین کی پابندی عازمین حج پر ضروری ہے، علامہ محمد افضل حیدری
استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا، کفر سے کم نہیں، علامہ حافظ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں کاروان حج المنتظر کے زیراہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جامع علی مسجد میں عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے و فاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا حکم قرآن مجید کے مطابق صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک دفعہ حج واجب ہے۔ استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا، کفر سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو استطاعت رکھنے کے باوجود حج نہ کرے، وہ یہودی اور نصرانی بنتا ہے۔ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ حج کے دوران سعودی قوانین کی پابندی عازمین حج پر ضروری ہے، خلاف ورزی مشکلات کا باعث ہوگی۔ حجاج کرام ممنوعہ اشیاء ساتھ لے کر نہ جائیں۔

علامہ محمد باقر گھلو نے عازمین حج کو اہمیت حج، مناسک حج اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا حکومت سعودی عرب مکمل انتظامات کی کوشش کرتی ہے مگر پھر بھی کچھ نقائص رہ جاتے ہیں لہٰذا سفری تکالیف اور انتظامات میں خامیوں کو برداشت کرنے کیلئے آمادہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حج نام ہی صبر کا ہے۔ زندگی میں اچھے کھانے اور آرام تو آپ کو اپنے گھر میں دستیاب ہوتے ہیں، مگر رب کی رضا کے لیے حج کے دوران سفری سہولیات کو برداشت کرنا چاہیے۔ لہٰذا حجاج کرام ناقص سہولیات کی شکایت کرنے کی بجائے، مناسک حج پر توجہ دیں۔ علمائے کرام نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کر عازمین حج کو طواف کرنے کا عملی طریقہ بتایا گیا، حطیم، حجر اسود، مقام ابراہیم کی اہمیت کے حوالے سے بھی بتایا گیا جبکہ مسجد میں نشانیاں لگا کر صفیٰ و مروہ کے درمیان سعی اور رمی جمرات کی عملی تربیت بھی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1133561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش