0
Wednesday 8 May 2024 10:17

مودی انتخابات جیتنے کیلئے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، سردار عتیق

مودی انتخابات جیتنے کیلئے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ  رہا ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیے ہیں، مودی بھارت میں آئندہ عام انتخابات جیتنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور مودی نے بھارت میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ایسے میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر اندرون و بیرون ملک مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سردار عتیق احمد نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے کیونکہ مودی ہندوتوا کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہ الیکشن جیتنے کے لئے مودی ہر ناجائز حربہ استعمال کر سکتا ہے، ایسے حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحرک ہو کر بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارت اور مودی کے ان ظالمانہ عزائم کا پردہ چاک کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1133554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش