0
Tuesday 7 May 2024 22:33

حج بیت اللہ الحرام؛ تمام ظالموں کے مقابل "نہ" کا مقام!

حج بیت اللہ الحرام؛ تمام ظالموں کے مقابل "نہ" کا مقام!
اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید روح اللہ الموسوی الخمینی نے یکم ذی الححج 1402 ہ-ق بمطابق 7 اگست 1986ء کے روز زائرین بیت اللہ الحرام سمیت پوری امت مسلمہ کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا تھا۔

ایام حج بیت اللہ الحرام کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے اس پیغام میں رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے تاکید کی تھی کہ حج بیت اللہ کے فریضے میں کہ جو حق کے لئے لبیک اور حضرت ابراہیم علیہ السلام و حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی برکت سے اللہ تعالی کی جانب ہجرت ہے؛ درحقیت تمام "بتوں"، طاغوتوں (استعمار)، شیطانوں اور شیطان زادوں کے مقابل "نہ" کا مقام ہے!!

آیت اللہ سید روح اللہ الخمینی کا کہنا تھا کون سا بت، دنیا بھر پر مسلط ہو جانے کے خواہاں شیطان بزرگ (بڑے شیطان) امریکہ اور جارح ملحد سوویت یونین سے بڑا ہے اور کون سا طاغوت (استعمار) اور چھوٹا طاغوت (طاغوت کے مددگار جابر حکمران) ہمارے زمانے کے طاغوتوں سے بڑھ کر ہے؟
 
صحیفہ امام، جلد 20، صفحہ 89
ایران سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام پیغام
خبر کا کوڈ : 1133455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش