0
Tuesday 7 May 2024 21:41

پوری دنیا کا مطالبہ ہے کہ فلسطین پر جارحیت بند کی جائے، علامہ مقصود ڈومکی

پوری دنیا کا مطالبہ ہے کہ فلسطین پر جارحیت بند کی جائے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے اسٹوڈنٹس کے پرامن احتجاج کو دبانے کی کوشش کی، مغرب کے مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متعدد بار إعلانات کے باوجود ڈاکوؤں کے خلاف  آپریشن نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کشمور کے صدر میر فائق علی خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کئی ماہ سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کو امریکہ اور عالمی استکباری قوتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پوری دنیا کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر بمباری اور جارحیت بند کی جائے۔ یورپ اور امریکہ کی یونیورسٹیز کے اساتذہ طلباء و طالبات نے جس طرح اسرائیلی و امریکی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے، یہ قابل تعریف عمل ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک نے جس جبر و تشدد کے ساتھ اسٹوڈنٹس کے پرامن احتجاج کو دبانے کی کوشش کی، اس نے مغرب کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ حکومت کے آپریشن کے اعلان کے باوجود آج بھی کشمور ضلع سے 30 معصوم شہری اغواء ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے بار بار آپریشن کے اعلان کے باوجود آج بھی کشمور، شکارپور، گھوٹکی سمیت کچے کے علاقے پر ڈاکوؤں کا قبضہ ہے۔ دو دن قبل ایک ڈاکٹر اغواء کیا گیا جبکہ اس سے قبل بینک کا عملہ اغواء کیا گیا۔ پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہے، جبکہ رینجرز سندھ کے عوام کا اربوں روپے کا بجٹ لینے کے باوجود کراچی سے کشمور تک قیام امن میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے جھوٹے اعلانات اور آپریشن کے ڈراموں کے باوجود اغواء اور بدامنی کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔ چند ہفتے قبل پیپلز پارٹی کے صوبائی مشیر کے بیٹے کو مبینہ طور پر ڈاکوؤں کو ہتھیار فراہم کرتے ہوئے ملوث پایا گیا۔ مگر یہ ثابت ہو گیا کہ اس ملک میں طاقتور قانون سے بالاتر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش