اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ملتان پہنچ گئے، محسن نقوی کا ملتان کے کچہری چوک میں نادرا سنٹر کا اچانک دورہ، سائلین کی قطاریں، اے سی بند، انتظار اور تاخیر معمول، شہری وفاقی وزیرداخلہ کے سامنے پھٹ پڑے، شہریوں نے کہا کہ ٹوکن کے حصول کے لیے 4 سے 5 گھنٹے انتظارکرنا پڑتا ہے، محسن نقوی کا شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس، نادرا آفس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کچہری چوک کے نادرا سنٹر کو بہتر مقام پر منتقل کرنے کا حکم، ایک شہری نے کہا کہ ب فارم بنانے آیا ہوں 4 گھنٹے ہوگئے ہیں، آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کی آسانی کے لئے نادرا سنٹرز کے دورے کر رہا ہوں، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی ہمراہ تھے۔