0
Tuesday 7 May 2024 19:28

ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی

ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلز پارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے حوالے سے پہلی باضابط ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد میں اسپیکر سندھ اسمبلی قادر شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار اور ایم کیو ایم کے وفد میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، اراکین اسمبلی افتخار عالم اور جمال احمد شامل تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تجاویز دی گئیں اور سندھ اسمبلی میں  قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ایم کیو ایم وفد نے 14 قائمہ کمٹیوں کی چیئرمین شپ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے وفد کو تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیحات میں جو کمٹیاں شامل ہیں، ان میں داخلہ، تعلیم، بلدیات، صحت اور انڈسٹریز شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تجاویز مانگی تھیں، جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے تجاویز فراہم کر دی گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے وفد کا ایم کیو ایم سے کہنا تھا کہ لیڈر شپ سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1133422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش