0
Monday 6 May 2024 22:07

عالمی برادری فوری طور پر فلسطینی عوام کے قتل عام کو رکوانے کیلئے قدم اٹھائے، ریاض

عالمی برادری فوری طور پر فلسطینی عوام کے قتل عام کو رکوانے کیلئے قدم اٹھائے، ریاض
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے رفح پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر خبردار کیا۔ سعودی عرب نے کہا کہ صیہونی رژیم، غزہ کے تمام حصوں کو نابود کرنے اور وہاں سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے لئے خونی و منظم جرائم انجام دے رہی ہے۔ ریاض نے کہا کہ یہ جرائم ایسی صورت حال میں انجام پا رہے ہیں جب جنگی مشین اسرائیل کے ہاتھوں سارا علاقہ تباہ ہو گیا ہے اور کہیں بھی جائے پناہ نہیں۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہم اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی محکم مذمت کرتے ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باعث غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے فوری قدم اٹھائیں۔ صیہونی کابینہ کی جانب سے جنوبی غزہ میں رفح پر حملے کے فیصلے کے بعد حماس کے ایک سورس نے خبر دی کہ اس فیصلے کے بعد اسرائیل کے ساتھ تمام بلاواسطہ مذاکرات ملتوی کئے جاتے ہیں۔ اس سورس نے کہا کہ حماس نے دیگر مقاومتی تحریکوں سے مشاورت کے بعد حالیہ مذاکراتی عمل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی وجہ سے حماس کے وفد کی قاھرہ روانگی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش