0
Monday 6 May 2024 22:16

سوات، 13 سالہ بچی سے نکاح کرنیوالا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ گرفتار

سوات، 13 سالہ بچی سے نکاح کرنیوالا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والے 70 سالہ شخص، بچی کے والد، نکاح خواں اور گواہوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق 13سالہ بچی سے 70 سالہ بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے 70 سالہ حنیفہ اور اور لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او کے مطابق بچی کو اسپتال میں میڈیکل رپورٹ کیلیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگر قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، نکاح خواں سمیت گواہوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش