0
Monday 6 May 2024 22:15

جنوبی وزیرستان، نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، عوام کا غم و غصہ

جنوبی وزیرستان، نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، عوام کا غم و غصہ
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک بنانے کے شوقین منچلوں نے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ ٹک ٹاکرز نے نابینا شخص کو پانی میں دھکا دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ نے آر پی او کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سیلابی پانی میں پھینکے گئے شخص کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقہ زرمیلن سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش