QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر

27 Apr 2024 19:50

پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ملاکنڈ اور دیگر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نہروں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بھی ساتھ ساتھ بلند ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشیں مسلسل جاری ہیں، جس کی وجہ سے گندم کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ملاکنڈ اور دیگر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نہروں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بھی ساتھ ساتھ بلند ہو رہی ہے۔

دریں اثنا بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بروقت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں 29 اپریل تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131551/خیبر-پختونخوا-میں-بارشیں-جاری-گندم-کی-فصلیں-بری-طرح-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org