صیہونی حملے میں لبنانی جماعت اسلامی کے دو کمانڈر شہید
27 Apr 2024 17:50
عرب میڈیا نے اعلان کیا ہیکہ غاصب صیہونی رژیم کے ایک ہوائی حملے میں لبنانی جماعت اسلامی کے مصعب و بلال خلف نامی 2 کمانڈر شہید ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان میں میدون روڈ پر ایک سویلین گاڑی کیخلاف ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے ڈرون حملے میں جماعت اسلامی لبنان کی عسکری شاخ فجر فورسز کے 2 کمانڈر مصعب و بلال خلف شہید ہو گئے ہیں۔
عرب چینل المیادین نے گذشتہ شب اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی رژیم نے جنوبی لبنان کے شہر البقاع میں ایک شہری گاڑی کو ڈرون طیارے کی مدد سے نشانہ بنایا ہے۔
شائع شدہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ کار جل کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1131519