QR CodeQR Code

پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارے اور برطانوی بحری جہاز کیخلاف کامیاب حملوں کے بارے یمنی فوج کا بیان

27 Apr 2024 16:42

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صعدہ کے آسمان پر ایک امریکی MQ-9 ڈرون اور بحیرہ احمر میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز پر یمنی فوج کے کامیاب حملوں کی تصدیق کی ہے


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے مظلوم فلسطینی عوام و غزہ کی مزاحمت کی حمایت اور یمن پر امریکی و برطانوی فوجی جارحیت کے جواب میں حملہ آور فورسز کے خلاف یمنی فورسز کے 2 نئے مزاحمتی آپریشنز کا اعلان کیا ہے۔
 
آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ یمنی افواج نے جمعے کے روز بحیرہ احمر میں ایک برطانوی بحری آئل ٹینکر اور صوبہ صعدہ کے آسمان میں ایک پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارے ایم کیو-۹ (MQ-9) کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے تاکید کی کہ یمنی افواج نے ملک عزیز کے خلاف برطانیہ کے جارحانہ حملوں کے جواب میں بحیرہ احمر میں برطانوی آئل ٹینکر اینڈرومیڈا اسٹار (ANDROMEDA STAR) کو متعدد اینٹی شپ میزائلوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جبکہ داغے گئے تمام میزائل براہ راست ہدف کے عین اوپر جا لگے۔

میجر جنرل یحیی السریع نے یمن کی ہوائی حدود میں ایک جدید امریکی ڈرون طیارے کو بھی مار گرائے جانے کے بارے کہا کہ کل (بروز جمعہ) یمنی مسلح افواج کی ہوائی دفاعی فورسز نے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود میں ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون طیارے کو معاندانہ مشن کی انجام دہی کے دوران مار گرانے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے کہ جسے ایک مناسب میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا گیا!
 

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے ساتھ ساتھ غاصب و سفاک صیہونی رژیم اور امریکہ و برطانیہ کے جارح اتحاد کے خلاف یمنی افواج کی مزاحمتی کارروائیوں میں بھرپور حمایت پر یمن کے عوام کو سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1131502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131502/پیشرفتہ-امریکی-ڈرون-طیارے-اور-برطانوی-بحری-جہاز-کیخلاف-کامیاب-حملوں-کے-بارے-یمنی-فوج-کا-بیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org