QR CodeQR Code

آئی جی سندھ پولیس کا شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ

26 Apr 2024 21:32

غلام نبی میمن نے مشورے میں کہا کہ کراچی سیف سٹی جب بنے گا تب بنے گا، فی الحال شہری خود ہی اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر کیمرے لگوائیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ دے دیا۔ آئی جی سندھ نے مشورے میں کہا کہ کراچی سیف سٹی جب بنے گا تب بنے گا، فی الحال شہری خود ہی اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر کیمرے لگوائیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ عوام سندھ پولیس کا ساتھ دیں، اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر خفیہ کیمرے لگوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس کے ساتھ جہاں ضرورت ہو، وہاں رضاکارانہ گواہی دینے میں تعاون کریں۔ سندھ پولیس نے سال 2024ء میں کراچی اسٹریٹ کرائم کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 63 ہلاکتوں کی میڈیا رپورٹ مسترد کر دی۔ آئی جی پولیس کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ہلاکتیں 63 نہیں 48 ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1131327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131327/ا-ئی-جی-سندھ-پولیس-کا-شہریوں-کو-خود-ہی-خفیہ-کیمرے-لگوانے-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org