QR CodeQR Code

فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے امریکا، فرانس کے بعد آسٹریلوی جامعات تک پھیل گئے

26 Apr 2024 16:01

طلبہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ کے بارے میں پالیسی کیخلاف نعرے بازی کی اور آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنیکا مطالبہ کیا۔ طلبہ نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے منسلک کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے امریکا اور فرانس کے بعد آسٹریلیا کی یونیورسٹی تک پھیل گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں سڈنی یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاجی کیمپ لگا لیے۔ طلبہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ کے بارے میں پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ طلبہ نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے منسلک کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کی جائے۔

اس سے قبل پیرس میں درجنوں طلبہ نے سوربون یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا جبکہ یونیورسٹی میں تقریر کے لیے آئے فرانسیسی صدر سے فلسطینیوں کی مدد کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ خیال رہے کہ امریکا کی متعدد یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں، بعض یونیورسٹیوں میں انتظامیہ کی جانب سے مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں طلبا کو گرفتار کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1131285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131285/فلسطینیوں-کے-حق-میں-مظاہرے-امریکا-فرانس-بعد-ا-سٹریلوی-جامعات-تک-پھیل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org